غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی ذہنی مریض بن کر خودکشیاں کرنے لگے

اسرائیلی فوجی

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں صیہونی فوجی ذہنی تناؤ کی وجہ سے خود کشیاں کرنے لگے ہیں ـ 4 بچوں کے باپ 40 سالہ (ایلیران مزراہی) 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گۓ حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ میں تعینات تھا - مزراہی صیہونی فوج کا ریزرو فوجی تھا جو کہ غزہ سے ایک مختلف شخصیت لے کر لوٹا - مزراہی کے خاندان کے بیان کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران اس نے ایسے ہولناک مناظر دیکھے کہ مزراہی ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا - اور بعد میں ایک نفسیاتی مریض بن گیا ـ "سی این این" کو دی گئی مزراہی کے خنادن کی رپورٹ کے مطابق مزراہی کو "پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آڈر" ہو گیا تھا  اور جب اسے دوبارہ غزہ میں بھیجنے کیلیے بلایا گیا تو اس نے خود کشی کر لی -

مزراہی کی ماں (جینی مزراہی) کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا غزہ سے نکل آیا لیکن غزہ اس کے اندر سے نہ نکل سکا - اور یہی اس کی موت کی وجہ بنی ـ کیونکہ وہ جنگ کے دوران ذہنی صدمے کا شکار ہو گیا تھا -صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ہزاروں فوجیوں کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے جو جنگ کے دوران نفسیاتی مریض بن چکے ہیں -البتہ یہ معلوم نہیں کہ کتنے فوجیوں کی خود کشی کر لی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+