اسرائیل نے پکڑے ایران کیلیے جاسوسی کرنے والے 7 اسرائیلی
- 22, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کی خفیہ ایجنسیوں کیلیے اسرائیلی خفیہ معلومات اکٹھی کرنے والے 7 اسرائیلی جاسوسوں کے گروہ کو پکڑ لیا ہے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی "شن بیت" نے پولیس کے ساتھ مل کر دیے گۓ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانچ پڑتال کے بعد (شمالی اسرائیل اور ساحلی شہر حیفا) سے اسرائیلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے -رپورٹ کے مطابق ان ملزمان نے اسرائیل کی فوجی چھاؤنیوں ، بجلی گھروں اور بندرگاہوں سے متعلق معلومات اکٹھی کر رکھی تھیں -
اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اسرائیل کے خلاف ہونے والی اب تک کی سب سے خطرناک جاسوسی کی کارروائی ہے - خفیہ ایجنسی شن بیت کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں نے ریاسست کے تحفظ کو نقصان پہنچایا ہے - اسرائیل کے میڈیا کے مطابق پکڑے گۓ تمام ملزمان اسرائیلی یہودی ہیں ـ اور ان میں سے دو 18 سال سے بھی کم عمر ہیں جبکہ ایک اسرائیلی فوج کا سابقہ اہلکار ہے - اسرائیلی حکام کے مطابق ان پکڑے گۓ جاسوسوں کو ایران کی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں نے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کا حکم دیا تھا - ان کا نشانہ حدیدہ کا بجلی گھر ، اسرائیلی فضائی اور بحری افواج کے اڈے ، آئرن ڈوم دفاعی سسٹم اور متعدد بندرگاہیں شامل تھیں - میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے نیواتم اور ڈیوڈ بیس پر حملے بھی ان جاسوسوں کی نشاندہی پر کیے گۓ - ایرانی خفیہ ایجنسی کے مطابق تحقیقات کے دوران بہت سا ایسا مواد بر آمد ہوا ہے جو ایران کی خفیہ ایجنسیوں کو دیا گیا تھا -
تبصرے