غزہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی اصل تعداد 2 لاکھ ہے ، آسٹریلوی میڈیا

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :  آسٹریلیا کے میڈیا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ 'غزہ میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد وہ نہیں ہے جو میڈیا پر بتائی جارہی ہے بلکہ شہید فلسطینیوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے - آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 2 لاکھ فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں- رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کے ماہرین صحت کے کہنے پر غزہ جنگ میں شہادتوں پر تحقیق کی گئی - غزہ شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی 8 فیصد آبادی شہید ہو چکی ہے - "عالمی ادارہ صحت" نے بھی غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بہت زیادہ بتائی ہے ـ پوری دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی غزہ میں شہادتوں پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں -

عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملبے کےنیچے دبی لاشوں تک پہنچنا ممکن نہیں ـ آسٹریلیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے تمام ہسپتال تباہ کر دیے ہیں جس سے ہسپتالوں کے ساتھ ہی ڈیجیٹل سسٹم بھی تباہ ہو چکا ہے جو کہ اموات کا ریکارڈ رکھتا تھا - رپورٹ کے مطابق غزہ میں کئی ماہ تک ہلاکتوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی -ہسپتالوں کی تباہی ، پانی کی کمی اور دوسرے کئی مسائل کی وجہ سے بھی ہزاروں فلسطینی شہید ہوۓ ہیں جن کا شمار سرکاری طور پر نہیں کیا گیا- غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ جنگ میں شہید افراد کی تعداد 2 لاکھ 700 سے زائد ہو چکی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+