شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ، ہسپتالوں میں کفن ہی ختم
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں کفن ہی ختم ہو گۓ - عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ کے وزارت صحت کے ڈائریکٹر (منیر البرش) جو کہ اس وقت شاملی غزہ میں محصور ہیں کا کہنا ہے کہ کئی زخمی ہمارے سامنے شہید ہو رہے ہیں لیکن ہم ان کیلیے کچھ بھی نہیں کر پا رہے - منیر البرش کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں کفن ختم ہو چکے ہیں اور ہم نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود کپڑا کفن کیلیے عطیہ کریں - میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام اور سول سروسز نے بتایا کہ صیہونی فوج کے حملوں میں شہید درجنوں افراد کی میتیں سڑکوں پر ہی بکھری پڑی ہیں اور کچھ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں -
اسرائیلی فوج کی لگاتار بمباری سے ان تک پہنچنا ناممکن ہو رہا ہے -صیہونی فوج کے شمالی غزہ کے 18 دن سے جاری محاصرے میں 640 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - ایک دن قبل اس حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں پوری دنیا کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے -
تبصرے