اگر امداد جلد نہ پہنچی تو مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ، کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ کا بیان
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے زیر محاصرہ شمالی غزہ کے علاقہ (جبالیہ میں قائم کمال عدوان ہسپتال) کے سربراہ نے کہا ہے کہ 'اگر جلد ہی امداد نہ پہنچی تو ہسپتال میں موجود زخمی زندہ نہیں بچیں گے - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ہسپتال کمال عدوان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی بد ترین نسل کشی جاری ہے - کمال عدوان ہسپتال کے سربراہ (حسام ابو صفیہ) نے کہا کہ فوری طور پر دوائیں ، امداد اور طبی عملے کا بندوبست نہ کیا گیا تو ہسپتال میں موجود مریض زندہ نہیں رہیں گے-
حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ گلی میں جو بھی نظر آۓ اس پر گولی چلا دی جاتی ہے - شمالی غزہ میں شدید قتل عام جاری ہے ـ اس سے پہلے غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر ( منیر البرش) بھی شمالی غزہ کی بد ترین حالت سے متعلق اقوام عالم کو بتا چکے ہیں - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں شہید فلسطینیوں کی لاشیں سڑکوں اور گلیوں میں تنکوں کی طرح بکھری پڑی ہیں - صیہونی فوج کی مسلسل بمباری سے ان کو اٹھانا بھی نا ممکن ہو رہا ہے -
تبصرے