حزب اللہ کا ڈرون پہنچا (نیتن یاہو) کے بیڈروم تک ، اسرائیل نے کیا اعتراف
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے قبول کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کے بیڈ روم کی کھڑکی کو نشانہ بنایا تھا - "سعودی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہر(قیصریہ) میں قائم اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) نے ڈرون سے حملہ کیا -بعد میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حملے کے وقت بن یامین اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر گۓ ہوۓ تھے - اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے اس خبر کو نشر کرنے کی اجازت مل گئی ہے -
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش کو نقصان پہنچا ہے - ڈرون سےاسرائیلی وزیر اعظم کے بیڈروم کی کھڑکی کے شیشے کریک ہو گۓ لیکن مخصوص حفاظتی شیشوں کی وجہ سے ڈرون کمرے می داخل نہ ہو سکا - حزب اللہ کے ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی - اس حملے کے بعد بن یامین نیتن یاہو نے اس کارروائی کو اپنے قتل کی سازش قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ایرانی جاسوسوں نے بہت بڑی غلطی کر دی اس حملے سے جنگ نہیں رکے گی-
تبصرے