ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ نجی سفارتی رابطے پر بات نہیں کریں گے۔امریکی نائب ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کے لیے محکمہ انصاف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
عمرکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں توہین رسالت کے قوانین کی یکساں مخالفت کی جاتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایسے قوانین انسانی حقوق کے استعمال، بنیادی آزادیوں بشمول اظہار رائے کی آزادی، مذہب یا عقیدے کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں۔
تبصرے