ایک فلسطینی لڑکی کی اپنی زخمی بہن کو علاج کے لیے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو نے دلوں کو چھو لیا
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایک فلسطینی لڑکی کی اپنی زخمی بہن کو علاج کے لیے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو نے دلوں کو چھو لیا۔
غزہ کی ایک لڑکی کی اپنی زخمی بہن کو علاج کے لیے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔صحافی کے سوال پر لڑکی نے بتایا کہ اس کی بہن کو گاڑی نے ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوگئی۔
لڑکی نے کہا کہ میں اپنی بہن کا علاج کروانا چاہتی ہوں، میں تھک گئی ہوں، ایک گھنٹے سے اسے اٹھائے ہوئے ہوں اب میں اسے مزید نہیں لے جا سکتی، میں اسے پل کیمپ میں لے جاؤں گی۔
تبصرے