اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ

سربراہ ہاشم صفی الدین

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت میں ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کے کزن ہیں اور سید حسن نصر اللہ اس سے قبل بھی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی ہے۔تاہم حزب اللہ نے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملے کے بعد جہاں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا آغاز کیا تھا وہیں اس کے کچھ عرصے بعد لبنان پر بھی حملے شروع کر دیے گئے تھے جس میں ڈھائی ہزار سے زائد لبنانی مارے جا چکے ہیں۔ اب تک 12 ہزار کے قریب زخمی ہیں

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+