بنگلہ دیش میں طلباء ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اس بار صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صدر محمد شہاب الدین کے خلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سینکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
صدر شہاب الدین نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کے حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جبکہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ .
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور صدر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرول نے کہا کہ صدر نے متضاد بیان دیا کہ ’’ان کے پاس شیخ حسینہ کے استعفیٰ کی دستاویز نہیں ہے‘‘۔
تبصرے