اسرائیلی فوجی روتے ہوئے اپنے ساتھی فوجی کی لاش اٹھا کر بھاگ رہے ہیں ، ویڈیو وائرل
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوجیوں کی اپنی ساتھی کی لاش پر دھاڑیں مار مار کر روتے ہوۓ اور لاش اٹھا کر لے جاتے ہوۓ ویڈیو وائرل ہو گئی - سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنی ساتھی کی لاش اٹھا کر کس طرح بھاگ رہے ہیں اور دھاڑیں مار کر رو رہے ہیں - میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطاق غزہ میں ہلاک ہونے والے اپنے ساتھی کی لاش نکالنے کیلیے اسرائیلی فوجی روتے ہوۓ بھاگے جا رہے ہیں - لیکن اس ویڈیو کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی ہے -
سوشل میڈیا پر صیہونی فوجی خواتین کی بھی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے ۔ ویڈیو میں کچھ اسرائیلی فوجی خواتین کو حماس کے راکٹ حملوں سے ڈر کر روتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک ساتھی خاتون فوجی اہلکار ان کو حوصلہ دے رہی ہے - 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی بربریت میں 43 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - جبکہ دوسری طرف حماس کے ساتھ جنگ میں صیہونی فوج کے 750 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں - جن میں سے 3 اسرائیلی فوج کے جوان اور افسران غزہ میں ہلاک ہوۓ ہیں -
تبصرے