ترکیہ کے شہر (انقرہ) میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری پر حملہ
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے دارالحکومتی شہر (انقرہ میں قائم حساس دفاعی ادارے) پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گۓ -ترکیہ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ایک خاتون سمیت 3 مسلح افراد تھے جنہوں نے صنعتی یونٹ کے کئی ملازموں کو یرغمال بھی بنا لیا - رپورٹ کے مطابق تینوں حملہ آوروں کو ترکیہ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے -
صدر پاکستان (آصف علی زرداری) نے ترکیہ میں ہوۓ دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اس نازک گھڑی میں ترکیہ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے - آصف علی زرداری نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ دہشتگردی ایک دنیاوی چیلنج ہے اور پاکستان بھی اس کا سامنا کر چکا ہے - روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن اور نیٹو سربراہ) نے بھی ترکیہ میں ہونےو الے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے -
تبصرے