ترکیہ نے انقرہ حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوۓ شام اور عراق میں کردوں کے ٹھکانوں کو بنایا نشانہ
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے دارالحکومتی شہر (انقرہ میں حساس دفاعی ادارے) پر ہوۓ دہشتگردانہ حملے کے جواب میں ترکیہ نے عراق اور شام میں موجود کرد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بنایا نشانہ - ترکیہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے جوابی کارروائی میں کرد دہشتگردوں کے 30 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - ترکیہ کو شبہ تھا کہ حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں کردستان ورکر پارٹی کے لڑاکے ملوث ہیں - ترک وزارت داخلہ کے مطابق دہشگردوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے - حملے کے وقت سی سی ٹی وی کیمراز کی بنی وہڈیوز میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سمیت 3 مسلح افراد ترکیہ کی ایرو سپیس انڈسٹریز میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کر دیتے ہیں - عمارت کے اندر سے دھماکے کی آواز بھی سنائی دیتی ہے -
ترکیہ کے وزیر داخلہ (علی یار لیکایا ) نے بتایا تھا کہ حملہ آور ایک مرد اور خاتون کو ہلاک کر دیا گیا ہے - حملے میں 5 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوۓ تھے ۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے - میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں "کمپنی کا کوالٹی کنٹرول افسر ، مکینیکل انجینیئر ایک ملازام اور ایک سیکیورٹی گارڈ" شامل ہیں - حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیل ہوئی تھی ـ حملہ آور ایک ٹیکسی میں بیٹھ کر آۓ تھے -
تبصرے