حزب اللہ نے متوقع حزب اللہ سربراہ (ہاشم صفی الدین) کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحتی جماعت (حزب اللہ نے متوقع حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین) کی شہادت کی تصدیق کر دی - حزب اللہ کا کہنا ہے کہ 'متوقع حزب اللہ سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو گۓ تھے - ان کو حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جانشین سمجھا جا رہا تھا' - ایک دن قبل صیہونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ہاشم صفی الدین شہید ہو گۓ ہیں ـ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین 3 ہفتے قبل بیروت پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گۓ تھے -
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کے کزن تھے - اور یہ پہلی دفعہ ہوا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سابقہ سیکرٹری حسن نصراللہ کی شہادت کے فوری بعد ان کے جانشین اور حزب اللہ کے ایک اعلٰی سیاسی عہدے دار ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق بھی کر دی -
تبصرے