غزہ میں مکمل جنگ بندی نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل ہے حماس لیڈر ( اسماعیل ہنیہ )

جنگ بندی کا معاہدہ

نیوز ٹوڈے :  فلسطین کی مزاہمتی جماعت "حماس" کے لیڈر (اسماعیل ہنیہ) کا کہنا ہے کہ 'غزہ میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار صرف اور صرف اسرائیل ہے- حماس جماعت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکیہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوۓ بیان دیا ہے کہ 'اسرائیل ، حماس کی قید سے اپنے لوگوں کو چھڑانا چاہتا ہے تاکہ غزہ کو برباد کرنے میں اسے کوئی رکاوٹ نہ ہو - لیکن اسرائیل کا یہ خواب ہم کبھی پورا نہیں ہونےدیں گے اسرائیل کی فوج کو غزہ کو مکمل طور پر خالی کرنا ہوگا'-

حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'جنگ بندی مذاکرات میں حماس نے تو لچک لی لیکن اسرائیل نے اس میں کوئی پیش رفت نہیں کی اسرائیل ابھی تک اپنی بات پر اڑا ہوا ہے- حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ نے اس وقت خطے میں پائی جانے والی کشیدہ صورتحال کی ذمہ داری مکمل طور پر اسرائیل پر ڈال دی - حماس لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جو شام میں اسرائیل کے سفارتخانے پر حملہ کیا وہ حملہ ایران کی خود مختاری پر حملہ تھا انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کا حماس جماعت کو بطور قومی تحریک آزادی کی جماعت ماننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+