امریکی حکومت نے اسرائیل کی ہنگامی مدد کیلیے 26 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

اسرائیل کی ہنگامی مدد

نیوز ٹوڈے :  جب سے غزہ پر اسرائیلی فوج نے اپنے مظالم کا آغاز کیا ہے امریکہ اسرائیل کا برابر ساتھ دے رہا ہے - غزہ کی مظلوم عوام پر مظالم ڈھانے میں امریکہ اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور اس کی ہر قسم کی مدد کر رہا ہے - اب بھی امریکہ کے ایوان کے نمائندوں نے اسرائیل کیلیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی مدد کا بل منظور کر لیا - اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مدد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی مدد شامل ہے - 8 ارب ڈالر باقی امریکی اتحادیوں کی مدد کیلیے مختص کیے گۓ ـ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایوان کے ممبران نے بیرونی مدد کا 95 ارب ڈالر کا بل منظور کیا ہے-
بیرونی امداد کیلیے منظور کیے گۓ 95 ارب ڈالر میں سے 61 ارب ڈالر یوکرین کی مدد کیلیے مختص کیے گۓ - تاکہ یوکرین کو روس سے بچایا جا سکے ـ اس بل میں منظور کی جانے والی بیرونی امداد میں سے 26 ارب ڈالر اسرائیل کو فراہم کیے جائیں گے - امریکی اتحادیوں کی مدد کا یہ بل اب سینیٹ کے ارکان سے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+