فلسطینی پرچم کی بے حرمتی اسرائیلی شہری کو مہنگی پڑ گئ
- 22, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی شہری کو فلسطین کے ساتھ دشمنی نبھانا پڑا مہنگا ـ سڑک کے کنارے لگا فلسطینی پرچم گراتے ہوۓ اسرائیلی شہری بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا - اس حادثہ کی بنی وڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ایک اسرائیلی شخص جیسے ہی فلسطینی جھنڈے کو گراتا ہے اسی وقت زور دار دھماکہ ہو جاتا ہے- بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والے پہاڑوں اور درختوں سے واضح ہو رہا ہے کہ یہ وڈیو مغربی کنارے میں آباد (کوخاف ہشاحر نامی) ایک بستی کے ارد گرد کی ہے-
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق فلسطین کا جھنڈا گرانے والا اسرائیل لیوی نام کا شہری صرف معمولی سا زخمی ہوا ہے - مقبوضہ مغربی کنارے پر پچھلے کئی مہینوں سے کشیدگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے - فلسطین کے صحت کے وزیر کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے لے کر آج تک مغربی کنارے پر فلسطینی فوج نے 50 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے -
تبصرے