خان یونس کے ہسپتال (نصر میڈیکل کمپلیکس) سے اجتماعی قبر میں سے ملیں 50 لاشیں

اجتماعی قبر

نیوز ٹوڈے :  غزہ کے (الشفاء اور بیت لاحیہ) کے ہسپتالوں سے اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اب (خان یونس کے نصر ہسپتال) سے بھی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے ـ فلسطین کی ایمرجنسی سروس نے نصر میڈیکل ہسپتال سے ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں 50 کے قریب لاشیں موجود تھیں - فلسطین کی اس ایمر جنسی سروس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اجتماعی قبروں کی دریافت کا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے-

اس ایمر جنسی سروس کے مطابق اب بھی فلسطین کے لوگوں کی کثیر تعداد کے بارے میں کوئی علم نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا اسرائیلی مظالم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں - خان یونس شہر کا بڑا حصہ اسرائیل کی فوج کی لگاتار بمباری اور حملوں کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے - نصر میڈیکل کمپلیکس سے ملنے والی یہ اجتماعی قبر 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد ملی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+