غزہ جنگ میں ناکامی پر اسرائیلی عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئ

حکومت کے خلاف سڑکوں پر

نیوز ٹوڈے :  فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ نہ کرنے پر اسرائیلی عوام کی بہت بڑی تعداد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت (تل ابیب اور یروشلم ، بیت شوا ، قیصرہ اور حائفہ) شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے ہوۓ لوگ سڑکوں پر آ گۓ - مظاہرین (بن یامین نیتن یاہو) کو اس کے عہدے سے ہٹانے اور وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھےـ سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب میں کپلان سٹریٹ میں ہوا -

حماس کی قید میں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے کریا میلٹری ہیڈ کوارٹر کے سامنے بھر پور احتجاج کیا ـ تل ابیب کے ہوسٹیج اسکوائر پر بھی مظاہرین کی کثیر تعداد جمع ہو گئی - مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ 'نیتن یاہو حکومت اپنی نااہلی کو قبول کرتے ہوۓ جلد از جلد نۓ انتخابات کا اعلان کرے-7 اکتوبر سےفلسطین پر جاری اسرائیلی فوج کی ہٹ دھرمی میں اب تک 34 ہزار مظلوم فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+