روس کو جنگی سامان بیچنے والی تین بڑی بھارتی کمپنیوں پر امریکہ نے پابندی لگا دی
- 27, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے روس کو سامان بیچنے والی تین بھارتی کمپنیوں پر پا بندی لگا دی ـ بھارتی نیوز ٹائمز کے مطابق بھارت کی تین کمپنیوں پر جن میں (زین شپنگ ، پورٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی آرٹ شپ منیجمنٹ پرائیویٹ لیمٹڈ) شامل ہیں ، پر پابندی لگا دی ہے- امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ان تینوں کمپنیوں نے ایران کے کہنے پر روس کو نامعلوم فضائی وہیکلز بیچی ہیں - امریکہ کے مطابق یہ وہیکلز ایران نے ان کمپنیوں سے خرید کر روس کو بیچیں اور روس کی فوج نے انہیں یوکرین پر حملوں میں استعمال کیا-
سہارا تھنڈر کمپنی نے ان تینوں کمپنیوں کے روس اور ایران کے ساتھ لین دین کے معاملات طے کرواۓ - امریکہ کے محکمہ خزانہ کے مطابق 2022 سے لے کر اب تک تینوں کمپنیاں ایران کے راستے ساز و سامان کے کئی کھیپ روس پہنچا چکی ہیں -
وسیم حسن
تبصرے