فلسطین معاملے پر امریکی صدر کی غلط پالیسی پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے استعفٰی دے دیا

محکمہ خارجہ

نیوز ٹوڈے :  غزہ کے معاملے میں امریکی صدر (جوبائیڈن) کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر امریکہ کے محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا - غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی غیر مشروط امریکی حمایت کی وجہ سے امریکہ کے کئی سفارت کار اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں - ٹرانسلیٹر ( ہالا رہررٹ ) دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر تھیں - اور 2006 میں فارن سروس میں بطور سیاسی آفیسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا - عربی ٹرانسلیٹر ہالا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلکھا-

'میں اٹھارہ سال کی خدمات کے بعد اپنا استعفٰی دے رہی ہوں ـاور اسکی وجہ امریکی حکومت کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق غلط پالیسی ہے' - ان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج کے طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہوں - انہوں نے کہا کہ 'اسلحے  سے نہیں بلکہ ڈپلو میسی کے ذریعے امن اور اتحاد کی طاقت بنیں' ـ امریکہ اس وقت بین الاقومی انسانی حقوق کی تنظیموں کی کڑی تنقید کے نشانے پر بھی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+