اسرائیلی وزیر ( ایتمار بن گویر ) ٹریفک حادثہ میں زخمی
- 27, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے شہر (تل ابیب) میں اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ( ایتمار بن گویر ) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گۓ - عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں انتہا پسند وزیر ( ایتمار بن گویر ) کی گاڑی تل ابیب میں ایک اور گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی - اور اسرائیلی وزیر کی گاڑی دوسری گاڑی کے ساتھ ٹکراتے ہی الٹ گئی - اس حادثہ میں اسرائیلی وزیر اس کی بیٹی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گۓ-
سوشل میڈیا پر جاری اس حادثہ کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کی وجہ سے الٹی ہوئی گاڑی کے اندر سے اسرائیلی وزیر ( ایتمار بن گویر) کو نکالا جا رہا ہے - اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر فلسطین دشمنی میں بد نام زمانہ وزیر ہے -
وسیم حسن
تبصرے