کولمبیا کے صدر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے رام اللہ میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
- 24, مئی , 2024

نیوز ٹوڈے : عرب میڈیا کے مطابق، کولمبیا کے صدر نے گزشتہ سال فلسطینی حکام کو اپنے اس منصوبے سے آگاہ کیا تھا اور حال ہی میں کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ صدر نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر سعودی عرب نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی صدر نے اس اقدام کو قبل از وقت قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی جانبحق اور 80 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ بین الاقوامی عدالت برائے جرائم کے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے آئ فونز کے سی او کو بھارت میں سرمایہ کاری بڑھانے سے روک دیا
-
نریندر مودی نے تو بھارت کو گھنٹا گھر بنا دیا جس کو اب میانمار اور نیپال بھی بجا رہے ہیں
-
بھارتی الزام ، پاکستان نے ڈیسالٹ کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکواۓ
-
چین نے بھارت کے خلاف ریاست ارونا چل کے مختلف مقامات کے چائنیز نام رکھ دیے
تازہ ترین

تبصرے