یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) سعودی ولی عہد سے ملنے سعودی عرب پہنچ گۓ

     نیوز ٹوڈے : یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) نے سعودی عرب میں  سعودی عرب کے ولی عہد  سے ملاقات کی  ـ سعودی وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی ولی عہد نے بدھ کے دن یوکرینی صدر ولادیمیرزیلینسکی کا استقبال کیا ـ سعودی سرکاری میڈیا "ایس پی اے " کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان  ہوئی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور یوکرین کی بحرانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ـ  سعودی ولی عہد نے یوکرین کے اس بحران کے حل کیلیے بین الاقوامی کوششوں کے حوالہ سے سعودیہ کی خواہش اور حمایت کا اعادہ کیاـ بحران کے نتیجہ میں انسانی اثرات کو کن طریقوں سے کم کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی ـ

     یوکرینی صدر نے سعودی عرب کے دورہ اور سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ـ  (سعودی عرب کے وزیر براۓ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان ، قومی سیکیورٹی کے وزیر شہزادہ عبداللٰہ بن بدر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، وزیر مملکت ، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد) بھی  یوکرینی صدر سےملاقات کے موقع پر شامل تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+