نیتن یاہو نے غزہ میں فائر بندی منصوبے پر عملدرآمد کا کیا اعادہ انٹونی بلنکن

      نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے پر عملدرآمد کیلیے نیتن یاہو تیار  ہیں  ـ امریکہ کے وزیر خارجہ (انٹونی بلنکن) نے منگل کے دن بتایا کہ یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم نے ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز پر عملدرآمد کیلیے کیے گۓ اپنے وعدے کا اعادہ کیا ہے ـ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ پچھلی رات میری ان سے لاقات ہوئی جس میں انہوں نے اس تجویز کے سلسلہ میں  اپنے وعدے کا اعادہ کیا ـ انٹونی بلنکن نے کہا کہ جنگ بندی کی امریکی مسودہ قرارداد پر اقوام متحدہ کے ووٹ کا حماس کی طرف سے  بھی خیر مقدم  امید کی ایک کرن ہے ـ 

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ  یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے ـ حتمی فیصلہ وہ ہوگا جو غزہ اور غزہ میں موجود حماس کی قیادت کی جانب سے آۓ گا ـ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم حماس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ـ اور ابھی تک اسرائیل نے بھی ان تجاویز کو قبول کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے ـ بائیڈن کی دی گئی تجاویز کو اسرائیل نے تین مرحلوں پر مشتمل اسرائیلی منصوبے کا نام دیا ہے ـ  جو اس تنازعے کا خاتمہ کرے گا ـ ،  (1) تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرواۓ گا اور حماس کو اقتدار دیے بغیر تباہ ہونے والے فلسطینی علاقے کی نۓ سرے سے تعمیر کرواۓ گا ـ پیر کے دن حماس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی  جنگ بندی منصوبے کی تجاویز کی منظور ہونے والی قرارداد  کا خیر مقدم کیا ـ لیکن غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ لڑنے والا فلسطینی گروہ  بضد ہے کہ اس کے مطالبات پورے کیے جائیں ـ جن میں غزہ میں مکمل جنگ بندی اور غزہ سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء شامل ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+