ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کی ایرانی عوام سے اپیل

    نیوز ٹوڈے : ایرانی سپریم لیڈر کے خیالات اور شخصیت سے قربت رکھنے والے شخص کو ایران کا صدر بناۓ ـ ایران کے سپریم لیڈر (علی خمینی)   کے مشیر نے ایرانی عوام سے پر زور اپیل کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایران کے صدارتی عہدہ کیلیے ایسے شخص کو چنیں جو سپریم لیڈر کے نزدیک ترین ہو ـ اور سپریم لیڈر کے خیالات  کو بھی اچھی طرح جانتا ہو  ـ سپریم لیڈر کے مشیر نے یہ بات بدھ والے دن 28 جون کو ہونےو الے ایران کے صدارتی انتخابات کے بارے میں کی ـ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر میں اچانک موت کی وجہ سے صدارتی سیشن پورا ہونے سے پہلے 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخابات  کراۓ جا رہے ہیں ـ 

    ایران کے صدارتی انتخابات کی تاریخ 28 جون مقرر کی گئی ہے ـ عام حالات میں صدارتی عہدے کی  مدت 2025 میں مکمل ہو رہی تھی ـ صدر ابراہیم رئیسی سپریم لیڈر کے انتہائی نزدیکی اور وفادارشخصیت تھے ـ اس لیے خیال کیا جا رہا تھا کہ سپریم لیڈر کی وفات کے بعد وہ ان کے جان نشین بھی مقرر ہو سکتے تھے ـ اتوار کو شوری نگہبان نے صدارتی الیکشن کیلیے  6  امیدواروں کے نام فائنل کر دیے جبکہ سابق صدر حمد نژاد کو اس الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ـ اسی موقع پر سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ  ہماری عوام ایسے صدر کا انتخاب کرے گی جو سپریم لیڈر کے انتہائی نزدیک ہو ـ

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+