کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے زیادہ تر بھارتی شہری ہیں

       نیوز ٹوڈے : کویت کی رہائشی عمارت میں لگی آ گ  میں 50 افراد جل کر ہلاک ہو گئے ـ کویت کے حکام کے مطابق رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر بھارتی شہری ہیں ـ جبکہ فلپائن کے 3 شہری بھی ہلاک ہوۓ ہیں ـ جمعرات کے دن جنوبی کویت کے شہر (المنقف) میں صبح کے وقت رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی ـ

     میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازم رہائش پذیر تھے ـ جن میں سے زیادہ تر کو بچا لیا گیا جو کہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں ـ حکام کے مطابق  اموات کی وجہ آگ میں دھوئیں سے دم گھٹنےکی ہے ـ کویت کے وزیر داخلہ نے کمپنی مالک اور رہائشی عمارت کے  مالک کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+