پی ٹی آئی رہنمائوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلان

نیوز ٹوڈے:اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،عدالت نے ان رہنمائوں کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

نیوز ٹوڈے کے مطابق اطہر من اللہ نے سماعت کے آغاز میں ریمارکس دیے کہ عدالت بغیر کسی حادثے کے نوٹس نہیں لے رہی بلکہ ہراساں کرنے کے واقعات در حقیقت اپوزیشن کو پیش آرہے ہیں لہٰذا ان واقعات کو روکنے کے لیے کاروائی شروع کی جائے۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا جا رہا حالانکہ ہمارا احتجاج پر امن ہے اور ہم امن و امان کا ہمیشہ سے خاص خیال رکھتے آئے ہیں،اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے مطابق پر امن احتجاج ہر انسان کا آئینی حق ہے اس لیے کارکنان کو اس کی اجازت دی جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی پابندی ہر انسان کی ذمہ داری ہے،ہم اسلام ا ٓباد میں کوئی ایمر جنسی نافذ نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پاکستان کا دارالحکومت ہے اور یہاں غیر ملکی ایمبیسیز بھی موجود ہیں ،امن قائم رکھنا ہمارا پہلا ہدف ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+