منگھو پیر کے ہاشم کے قتل میں ملوث ڈی ایس پی قمر گرفتار

ڈی ایس پی قمر

نیوز ٹوڈے: کراچی منگھو پیر کے علاقے میں مبینہ پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے ہاشم نامی نوجوان کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں کہ ملک اور عوام کے رکھوالے ہی عوام کے قاتل نکلے تحقیقات سے حقیقت سامنے آنے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈی ایس پی قمر کو حراست میں لے لیا گیا ہے- واردات کے اہم ملزمان اے ایس آئی مختیار پٹھان اور اس کے دو اہلکار فرار ہو گۓ ہیں واردات کے وقت استعمال ہونے والی پولیس موبائل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے-

مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے مقتول کے ورثا اور رشتہ داروں نے ہاشم کے قتل اور پھر پولیس کی غلط بیانی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور تھانے کے باہر بھر پور احتجاج کیا قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا مقتول ہاشم گھر کا واحد کفیل تھا جو پندرہ سال سے دوبئی میں ملازمت کرتا تھا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+