عراق کے سابق وزیر دفاع ( نژاح الشمری) سویڈن میں گرفتار

عراق کے سابق وزیر دفاع

نیوز ٹوڈے :  دھوکہ دہی کے الزام میں عراق کا سابق وزیر دفاع سویڈن سے گرفتار ـ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے تحت عراق کےپچھلے وزیر دفاع ( نژاح الشمری ) کو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوۓ دھوکہ دہی سے فائدے حاصل کرنے کے جرم میں عارضی طور پر گرفتار کیا گیا - (نژاح الشمری ) کو سویڈن کے وفاقی شہر اسٹاک ہوم کے ایئر پورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا -

عراق کے سابقہ وزیر دفاع سے متعلق 2019 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ عراق کے اہم عہدے پر براجمان ہوتے ہوۓ بھی انہوں نے سویڈن میں اپنی رہائش اور بچوں کیلیے مراعات وصول کی تھیں اور ان سے اس بارے میں تحقیقات بھی کی گئی تھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+