انڈونیشیا کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک
- 22, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا میں روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے سے 50 مسافر جاں بحق ـ بین الاقوامی میڈیا کے تحت یہ افسوسناک واقعہ انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس کشتی میں تقریباً 150 روہنگیا مسلمان سوار تھے - یہ کشتی بدھ والے دن آچے کے سمندری کنارے کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر کے فاصلے پر خراب ہو گئی تھی ـ اور سمندری لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی -
مقامی مچھیروں نے مسافروں کی جانیں بچانے کی کوشش کرتے ہوۓ 4 عورتوں اور دو بچوں کو نکال لیاـ اس حا دثہ کا شکار ہونے والے مسافروں نے اقوم متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے نمائدے سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ ہمارے بہت سارے ساتھی ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں - اس کی کوئی حتمی تعداد معلوم نہیں البتہ ایک اندازے کے مطابق 50 افراد ڈوب کر مر چکے ہیں ـ میڈیا کی خبر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -
تبصرے