اسرائیل وزیر اعظم گرفتار
- 19, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ فلسطین کے حق میں 12 جبکہ مخالفت میں ایک ووٹ پڑا۔ سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے کرنا ہے ، اقوام متحدہ نے نہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خودمختار فلسطین کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ کسی جہنم سے کم نہیں۔ اس کے علاوہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیل فوجی افسران اور سیاسی رہنماوں کے بھی وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل قیادت پر غزہ میں بین القوامی قانون کی خلافورزیوں کا الزام ہے ۔ نیتن یاہو نے برطانوی اور جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں بھی وارنٹ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
تبصرے