لبنانی شوارما کو دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار دیا گیا

شوارما سینڈوچ

 نیوز ٹوڈے :   شوارما سینڈوچ کی ایک قسم ہے جسے پہلے روٹی سے بنا کر گرل پر پکایا جاتا ہے، پھر اس میں گوشت اور سبزیاں ڈال کر مختلف قسم کی چٹنی ڈالی جاتی ہے۔شوارما ایشیائی اور عرب ممالک میں بہت مقبول ہے اور تمام اسٹریٹ فوڈز میں دستیاب ہے، جب کہ دنیا بھر میں اسے پسند بھی کیا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹیسٹ اٹلس (روایتی کھانوں کے لیے ایک تجرباتی سفری آن لائن گائیڈ) نے ذائقہ اور معیار کے لحاظ سے لبنانی شوارما کو دنیا کا چوتھا بہترین سینڈوچ قرار دیا۔

دریں اثنا، ٹیسٹ اٹلی نے ویت نام کے بان مائی، ترکی کے ٹومبک ڈونر اور اٹلی کے پانینو کول پولپو کو دنیا کے تین بہترین سینڈوچ کے طور پر چنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+