بھارت میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اسکول

نیوز ٹوڈے:   بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے 8 اسکولوں کو آج صبح 6 بجے بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ یہ دھمکی نامعلوم ملزمان نے ای میل کے ذریعے دی تھی جس کے بعد ہر طرف ہنگامہ مچ گیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر سیکورٹی اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔

بھارتی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور تمام اسکولوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تمام سکولوں کی تلاشی لی تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ 

دہلی پولیس نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح کی دھمکیاں کئی دوسرے اسکولوں کو بھی موصول ہوئی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کل سے کئی جگہوں پر ای میلز بھیجی گئی ہیں، جن میں آخری تاریخ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+