اہم ملک نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کولمبیا کے صدر

نیوز ٹوڈے:  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے دارالحکومت بوگوٹا میں شہریوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے پر اسرائیل سے تمام سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں لوگوں کو ذبح کیا اور خون کی ندیاں بہائی ہیں۔ عالمی طاقتیں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے میں فریق بنیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+