چین اور امریکہ میں خدائ آفت نے تباہی مچا دی

خدائ آفت

نیوز ٹوڈے :  چین میں شدید طوفان اور بادی بگولے سے 5 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گۓ- تفصیلات کے مطابق چین کے مغربی علاقہ (گوانگ زو کی تحصیل ہوۓ ین) میں آسمانی بجلی کی گرج کے ساتھ بادی بگولہ آنے سے 5 افراد ہلاک اور 33 شدید زخمی ہو گۓ - اس علاقے میں طوفانی بگولے کی لپیٹ میں آکر 141 فیکٹریو ں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا -

امریکہ کی ریاستوں (نبراسکا اور آئیوا) میں بھی اس طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی - اس طوفانی ہوا کے بگولے سے کئی گھر ، درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہو گۓ - بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی - ہوا کے اس بگولے نے نبراسکا کے ایئرپورٹ پر کھڑے جہازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا یا ـ اس ہوا کے بگولے میں گردو غبار کی وجہ سے دن میں اندھیرا چھا گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+