کینیڈا (ٹورنٹو بینک) فراڈ کیس مٰیں متعدد پاکستانیوں کے خلاف کارروائی

پولیس  نے کارروائی

نیوز ٹوڈے:  کینیڈا میں بینک فراڈ کیس میں 12 آدمیوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے - تفصیلات کے مطابق کینیڈین شہر ٹورنٹو کی پولیس نے 12 افراد کے خلاف بینک فراڈ کیس میں کارروائی کرتے ہوۓ مقدمات درج کیے ہیں جن میں زیادہ تر پاکستانی شامل ہیں -کینیڈین پولیس کے مطابق یہ 12 افراد بینکوں میں جعلی پیپروں کی بنیاد پر اکاؤںٹس کھلوا کر 40 لاکھ ڈالر کی رقم پیشگی قرضوں کی صورت میں ہتھیانے کے جرم میں ملوث ہیں اور ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان سے ہے -

پولیس کے مطابق یہ ملزمان کئی سالوں سے ان جرائم میں مشغول تھے اور ان کے خلاف 102 کیس درج کیےگۓ ہیں - ملزمان نے اس عرصے میں 80 جعلی پیپر تیار کیے - پولیس کے مطابق مجرموں سے سینکڑوں نقلی کریڈٹ کارڈز اور 3 لاکھ کینیڈین ڈالر اور بہت سی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی - پولیس رپورٹ کے مطابق ان ملزمان میں  (حسنین اکرم ، ظل علی چوہدری ، انمول کھرانہ ، فہد بن موفیظ ، عثمان علی سیف ، معید تنویر ، سبط حسن سید ، میاں محمد مسعود ،اور مسعود خان) شامل ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+