غزہ کی مظلوم عوام کیلیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ

ٹرکوں پر حملہ

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم وستم اور بھوک کے مارے افراد کیلیے لے جانے والے امدادی سامان کے ٹرکوں پر بھی اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا - امدادی سامان سے بھرے ٹرک اسرائیل کے علاقہ سے جیسے ہی غزہ میں داخل ہونے لگے تو اسرائیل کے شدت پسند ٹولے ٹرکوں پر چڑھ گۓ - اور ٹرکوں پر لدا ہوا سامان زمین پر پھینک دیا ـ اسرائیلی پولیس پاس کھڑی خاموشی سے یہ ساری کارروائی دیکھتی رہی-

اوراسرائیلی شدت پسندوں نے لاکھوں ٹن خوراک ضائع کر دی - یہ امدادی سامان لے کر جانے والے ٹرک اردن سے فلسطین جا رہے تھے - دوسری طرف اسرائیلی فوج کے غزہ پر لگاتار حملے جاری ہیں غزہ کی رہائشی عمارتوں پر بمباری سے چوبیس گھنٹوں میں 33 معصوم فلسطیبی شہید ہو گۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+