مصری ڈرائیور نے خود کو فلسطین کے زخیمیوں کی مدد کیلیے وقف کر دیا

خضر الکفراوی

نیوز ٹوڈے :  مصر کےایک ڈرائیور( خضر الکفراوی ) نے اپنے آپ کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کیلیے وقف کر دیا - فلسطین میں رفع شہر پر جاری صیہونی فوج کی کارروائیوں کے دوران مصر کے ایک بس ڈرائیورکی جانب سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبر نے فلسطین کے حمایتیوں کی غیر معمولی توجہ حاصل کر لی - مصر کے ایک مائیکرو بس کے ڈرائیور نے غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کیلیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوۓ اس نے اپنے آپ کو بس سمیت زخمیوں کی مدد کیلیے وقف کر دیا ہے -

الکفراوی نامی مصری شخص نے (العربیہ اور الحدث ڈاٹ نیٹ) سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'ہر فرد اپنی مدد آپ کر سکتا ہے - جس کے پاس پیسہ ہو وہ ہدیہ دے سکتا ہے ـ کسی کے پاس کوئی ہنر ہو تو وہ اس کے مطابق کام کرتا ہے - اس نے کہا جس کے پاس جتنی گنجائش ہو وہ اتنا ہی کام کر سکتا ہے میں ایک ڈرائیور ہوں اور میں نے بھی وہی کیا جو کہ میں بطور ڈرائیور کر سکتا ہوں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+