بھارت (نئی دہلی) کے سکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ، تمام سکول خالی کرا لیے گۓ

سکول خالی

نیوز ٹوڈے :   بھارت کے دارالحکومت (نئی دہلی) میں 100 سے زائد سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے پر تمام سکول خالی کرا لیے گۓ - بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کا سورج طلوع ہوتے ہی دار الحکومت دہلی کے 100 سے زیادہ اور نوئیڈا شہر کے 2 سکولوں کو بم سے اڑانے کی ایمیلز کے ذریعے دھمکی دی گئی - دھمکی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکوارڈ اور آگ بجھانے والے ادارے فوری طور پر سکولوں میں پہنچ گۓ ـ اور تمام سکولوں کو خالی کروا دیا-

دھمکی ملتے ہی سکول کے بچے اور اساتذہ خوفزدہ ہو گۓ ، تاہم سکولوں کے تمام عملے اور بچوں کو ان کے گھر واپس بھیج دیا گیا - بھارتی وزارت داخلہ نے دعوٰی کیا ہے کہ سکولوں میں آنے والی یہ دھمکی آمیز ایمیلز روس سے بھیجی گئی ہیں - وزارت داخلہ کے مطابق ان ایمیلز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے - یہ محض ایک مذاق ہے ـ "انڈین میڈیا رپورٹ" کے مطابق نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان ایمیلز کا آئی پی ایڈریس تو روسی زبان میں تھا لیکن دہلی پولیس کو شک ہے کہ ان ایمیلز کا اصل آئی پی ایڈریس ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سے چھاپا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+