غزہ میں جاری جنگ کا مکمل خاتمہ نامنظور ، نیتن یاہو کا بیان

نیتن یاہو کا بیان

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) غزہ میں جاری سفاکیت کو نہ روکنے کی اپنی ضد پر اڑے ہوۓ ہیں - امریکہ کے وزیر خارجہ (انٹونی بلنکن) سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ایسا معاہدہ قبول نہیں کیا جاۓ گا جس میں غزہ میں جاری جنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی شرط شامل ہو گی - اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ کو واضح الفاط میں بتا دیا کہ حماس نے یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے میں جنگ بندی کی شرط رکھی تو اسے قبول نہیں کریں گے اور رفح پر حملہ کر دیں گے-

امریکہ کے محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو رفح آپریشن سے متعلق امریکہ کی مخالفت کے بارے میں بتایا ہے اور امریکہ کے مؤقف پر زور دیا ہے - انٹونی بلنکن نے غزہ کی عوام کیلیے انسانی امداد بڑھانے پر بھی زور دیا ہے اور حماس کو بھی مجبور کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+