اسرائیل کے خلاف کسی بڑی جنگ میں ایران کا ساتھ دیں گے ، حوثی جماعت

حوثی جماعت

نیوز ٹوڈے :  غزہ پر اسرائیلی بربریت شروع ہونے کے بعد سے حوثی جماعت نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل اور اس کے ساتھیوں کے بحری جہازوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے ، اور ان پر لگاتار حوثیوں کے حملے جاری ہیں - اب حوثی جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 'اسرائیل کے ساتھ بڑی جنگ شروع ہونے پر وہ ایران کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف لڑنے کیلیے تیار ہیں-

حوثی جماعت کے میڈیا سیکرٹری کے نائب (نصیر الدین عامر) نے پر زور طریقہ سے کہا ہے کہ حوثی گروپ اپنے ساتھیوں کی حفاظت کیلیے ہر وقت تیار ہے - انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ اسرائیل کے خلاف ایران کا بھرپور ساتھ دیں گے ، اور ایران کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر لڑیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+