ہم فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے:   امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانفرنس میں  فلسطین کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا بطور ریاست کوئی وجود نہیں، طاقت کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسرائیل کے معاملے پر مسلم دنیا کیوں تذبذب کا شکار ہے.  اقوام متحدہ نے اسرائیل کو متنازعہ قرار دے دیا، کہاں ہے اقوام متحدہ اور کہاں اس کی قرارداد؟

انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کو ہیومن رائٹس ڈے منایا جاتا ہے، امریکا خود انسانی حقوق کا قاتل ہے، تاریخ میں پہلا ایٹم بم امریکا نے استعمال کیا، دنیا میں صرف حکمران ہی نہیں عوام بھی رہتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+