امریکہ نے اسرائیل کو بھیجے جانے والے بموں کی کھیپ روک کر اسرائیل کو بڑا جھٹکا دیا

نیوز ٹوڈے : رفع پر امریکہ کے بموں کے استعمال کے خدشہ کے پیش نظر امریکہ نے اسرائیل کو بموں کی سپلائی روک دی ہے ـ امریکی حکام کا کہنا کہدو ہزار پاؤنڈ وزن کے ایک ہزار آٹھ سو بم جبکہ پانچ سو گرام وزن کے ایک ہزار سات سو بم جو کہ اسرائیل کو بھیجے جانے تھے ان کی ترسیل روک دی گئی ہےـ امریکی حکام کے مطابق ان کی خاص توجہ دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال روکنے پر ہے اور خاص طور پر زیادہ آبادی والے علاقوں میں ان کے اثرات روکنے پر ہے کیونکہ ا مریکہ ان کے برے اثرات غزہ کے دوسرے علاقوں میں دیکھ چکا ہے ـ

امریکی حکام کے مطابق جب اسرائیلی وزیر اعظم نے رفع پر حملے کا حتمی فیصلہ کیا تو امریکہ نے اسرائیل کو دیے جانے والے ہتھیاروں کا جائزہ لیا ـ جس پر رفع پر ممکنہ طور پر استعمال کیے جانے والے دو قسم کے بموں کی ترسیل روک دی گئی ۔ چند دن پہلے ہی ایک امریکی نیوز ایجنسی نے امریکہ کے دو رہنماؤں کا نام نہ ظاہر کرتے ہوۓ خبر دی تھی کہ امریکہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کر دی ہے ـ جس پر وہائٹ ہاؤس نے کوئی بات چیت نہیں کی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+