غزہ کے رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کے حملے ، 86 افراد شہید

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :  اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز کر دیے ـ صیہونی فوج کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں 86 فلسطینی شہید ہوگۓ -بین الاقومی میڈیا کے مطابق غزہ میں پانی بھرنے کیلیے جمع ہوۓ لوگوں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر دی اور رفع چھوڑ کر جانےو الے ایک خاندان کی گاڑی پر ڈرون حملہ کر دیا - صیہونی فوج نے (نصیرات اور جبالیہ کیمپ) پر بھی بمباری کی ہے - اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں 8 افراد کو شہید کر دیا جن میں 3 بچے شامل ہیں - خان یونس میں 4 اور رفع پرحملوں میں بھی 3 فلسطینی شہید ہو گۓ -

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی چند گھنٹوں کی بمباری میں 86 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور جمعہ کے دن سے لے کر آج تک صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کی تعدا 120 سے اوپر پہنچ چکی پے - مغربی کنارہ پر بناۓ گۓ (پناہ گزینوں کے کیمپ جنین) پر اسرائیلی میزائل حملے میں فلسطین کی مزاحمتی فوج کا کمانڈر شہید اور 8 پناہ گزین زخمی ہو گۓ ہیں - لبنان میں بھی اسرائیل نے ڈرون حملے میں حزب اللٰہ کے کارکن سمیت 2 افراد کو شہید کر دیا ہے - اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے شہر رفع سے نکلنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 8 لاکھ تک جا پہنچی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+