عالمی عدالت انصاف کے چیف پروسیکیوٹر (کریم خان) کو امریکہ کی دھمکیاں

نیوز ٹوڈے :غزہ کی معصوم عوام کی نسل کشی میں شامل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیل کے دیگر حکام کے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے ممکنہ وارنٹ گرفتار جاری کیے جانے کے خدشہ پر امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت انصاف کے چیف پراسیکیوٹر ( کریم خان ) کو دھمکیاں دینی شرو ع کر دیں ـ (بین الاقوامی میڈیا رپورٹ) کے مطابق امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے 12 سینیٹرز نے عالمی عدالت انصاف کے چیف پروسیکیوٹر کریم خان کو خط لکھا ـ جس میں درج تھا کہ اگر اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گۓ تو عالمی عدالت انصاف پر پابندیاں لگا دی جائیں گی ـ

امریکی سینیٹرز کے لکھے گۓ خط میں مزید لکھا تھا کہ اگر عالمی عدالت انصاف غزہ جنگ کا ذمہ دار نیتن یاہو اور دوسرے اسرائیلی حکام کو ٹھہراتی ہے ـ تو یہ عالمی عدالت انصاف کا صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکہ کی خود مختاری پر بھی حملہ سمجھا جاۓ گاـ خط پر 12 امریکی سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں ـ عالمی عدالت انصاف غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی مظالم کی تحقیقات کروا رہی ہے ـ فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 34 ہزار شہری شہید اور 78 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+