ولادیمیر زیلینسکی کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی

نیوز ٹوڈے : یوکرینی صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ۔ یہ دعوٰی کیا ہے یوکرین نے ، (بین الاقوامی میڈیا) کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے دعوٰی کیا ہے  کہ 2 ایسے فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور کچھ دوسرے یوکرین کے اعلٰی عہدوں پر فائز شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ـ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بیان جاری کیا ہے کہ روس کے فیڈرل سیکیورٹی سروس کی طرف سے چلاۓ جانے والے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو قابو کر لیا گیا ہے ـ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ، اور یوکرین کے دیگر سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو قتل کرنے کے مقصد کیلیے یوکرین آۓ تھے ـ سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل کے عہدوں پر فائز سٹیٹ گارڈز کے دو افسران جو کہ اعلٰی عہدہ داروں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے ، کو رو س کی طرف سے بناۓ گۓ منصوبے پر عمل کرنے کیلیے غداری کے شک میں پکڑا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+