امریکہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا
- 16, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : پچھلے سات ماہ سے جاری غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں امریکہ مسلسل اسرائیل کے ساتھ کھڑا تھا ـ امریکہ اسرائیل کو ہر قسم کے اسلحہ کی امداد دے رہا تھا - لیکن پچھلے ہفتے اسرائیل کی رفع پرحملے کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے امریکہ نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی اسلحہ کی کھیپ روک دی تھی - جس پر دونوں ملکوں کے درمیان بیان بازیاں جاری تھیں - اب امریکہ نے اسرئیلی دھمکیوں کی وجہ سے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے- کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ بارود دینے کا نیا پیکیج تیار کر لیا ہے - امریکی نیوز ایجنسی ( ایسوسی ایٹڈ پریس) کی رپورٹ کے مطابق اسی ماہ اسرائیل کو 3500 بموں کی ترسیل روکے جانے کے بعد اسلحہ کی یہ پہلی کھیپ ہوگی ـ جابائیڈن انتظامیہ نے اس کا ابھی تک باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے -
کانگریس کے رہنماؤں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ اسرائیل کو بھجواۓ جانے والے اسلحہ کے اس نۓ پیکیج میں ٹینکوں کے گولوں وغیرہ کیلیے 70 کروڑ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فوجی گاڑیوں کیلیے اور 6 کروڑ ڈالر مارٹر گولوں کیلیے مختص کیے گۓ ہیں - البتہ ابھی تک یہ حتمی طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی یہ کھیپ کب بھجوائی جاۓ گی -امریکہ کی ریپبلکن پارٹی نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روکنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا تھا کہ بائیڈن کا یہ قدم مشرق وسطٰی میں اپنے سب سے نزدیکی اتحادی کا ساتھ نہ دینا ہے ـ ایوان میں موجود ریپبلکن پارٹی کے رہنما اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی لازمی قرار دینے کا ایک بل پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں -
تبصرے