ایرانی صدر و دیگر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

نماز جنازہ

نیوز ٹوڈے :   المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے ملبے کو ایرانی ڈرونز کے ذریعے تلاش کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں سوگ کی فضا جاری ہے جب کہ قومی سانحہ پر ایران میں آج سے پانچ روزہ سوگ منایا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی آرمی چیف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کا تعین اعلیٰ سطحی کمیٹی کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+