سونے سے بھی زیادہ قیمتی اس پر کی قیمت آپ کوحیران کر دے گی
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : یقین کرنا مشکل ہو گا لیکن قدیم پرندے کا یہ پر 28 ہزار 365 ڈالر (79 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام ہو گیا ہے۔
جی ہاں، واقعی نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہویا پرندے کے پروں نے دنیا کے مہنگے ترین پنکھوں کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔یہ پرندہ طویل عرصے سے معدوم ہو چکا ہے اور جب اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے 2000 سے 3000 ڈالر میں فروخت ہونے کی امید تھی۔
لیکن نیلامی کے دوران اس نے 2010 میں قائم کردہ $8,400 کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ ریکارڈ بھی ایک پرندے کے پر نے بنایا تھا۔
جس کی نیلامی ہوئی ہے اب اس کا وزن 9 گرام ہے اور اس طرح وہ سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہو گیا ہے۔
ایک گرام سونے کی قیمت 127 ڈالر جبکہ ایک گرام چاندی کی قیمت 5169 ڈالر ہے۔یہ پرندہ اپنی چہچہاہٹ کے لیے جانا جاتا تھا اور اس کی دم پر سیاہ اور سفید دھاریاں تھیں۔
اسے آخری بار 1907 میں دیکھا گیا تھا لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ 1920 کی دہائی میں معدوم ہو گیا۔اسے نیوزی لینڈ کے نیلام گھر نے فروخت کیا تھا، لیکن حکومتی اجازت کے بغیر اسے نیوزی لینڈ سے باہر لے جانا ممکن نہیں ہوگا۔نیلام گھر نے پنکھ خریدنے والے شخص کی تفصیلات جاری نہیں کیں، صرف یہ کہا کہ اس شخص کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔
تبصرے